Sunday, May 12, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن میں مذاکرات آج ہونگے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن میں مذاکرات آج ہونگے
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن میں مذاکرات آج ہوں گے، آئندہ نئی ایمنسٹی اسکیم ہوگی نہ  ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں کوئی  چھوٹ  دی جائے گی ، جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ محصولات اور بجٹ خساروں  پر تفصیلات پیش کی جائیں گی۔جنوری تا مارچ 2020  کے اہداف پر کارکردگی کا  بھی جائزہ لیا جائے گا ، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی نئی چھوٹ دینے پر پابندی زیر بحث آئے گی۔ نئی ایمنسٹی اسکیم پر پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ستمبر 2020 تک 441  پبلک سیکٹر کمپنیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ نئے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قانون ستمبر2020 تک پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بات ہوگی۔نجی پاور کمپنیوں کو سالانہ  155ارب روپے کیپیسیٹی پیمنٹس زیر غور آئیں گی۔  بجلی کی قیمتوں کا نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن کا  بھی جائزہ لیا جائیگا۔ جولائی تا دسمبر کے دوران حکومت کی کارکردگی کی مکمل رپورٹ فروری میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بھی  بات کی جائے گی۔