Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف میں روپے کی قدر، ٹیکس چھوٹ اور سبسڈی پر ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان اور آئی ایم ایف میں روپے کی قدر، ٹیکس چھوٹ اور سبسڈی پر ڈیڈ لاک برقرار
May 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج مذاکرات میں تین معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی دو بنیادی شرائط مسترد کر دیں۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے  کےلئے آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکج پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ روپے کی قدر، ٹیکس چھوٹ اور سبسڈی کے معاملے پر ڈیڈ لاک جاری ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا پاکستان نے آئی ایم ایف کی دو بنیادی شرائط کو مسترد کردیا ہے ۔ روپے کی قدر کو مارکیٹ کے حوالے کرنے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ پاکستان آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز سے درمیانی راہ نکالنے کے فارمولے کا انتظار کررہا ہے۔ اسی فارمولے کے تحت ذیادہ سے ذیادہ شرائط کی فہرست تیار ہوگی۔ پاکستان کو قرضہ ملنے کی شرائط نرم کرنے کے لیے ہفتے کی شام آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز واشنگٹن سے عندیہ دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج اقتصادی ٹیم سے مشورے کے بعد پیکج لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کریں گے۔ پیکج لینے کے حق میں فیصلے پر پارلیمنٹ کو بھی آگاہ جائے گا۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پر حتمی فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔