Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اصولی معاملات طے ، دو دن تک اتفاق ہو جائے گا ، اسد عمر

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اصولی معاملات طے ، دو دن تک اتفاق ہو جائے گا ، اسد عمر
April 12, 2019

واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا پاکستان اور آئی ایم ایف میں اصولی معاملات طے پا گئے ہیں۔ دو دن تک مکمل اتفاق ہو جائے گا۔

 وزیرخزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی سے خطابمیں کہا عالمی مالیاتی ادارے سے معاملات طے پا چکے ہیں۔ نظام کی خرابیوں کی وجہ سےآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی رپورٹ پندرہ اپریل تک جمع کرا دے گا جس پر فیصلہ مئی یا جون میں متوقع ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ہر ماہ کمی ہو رہی ہے۔ عوام کو ریلیف دیں گے۔ پاکستان بھارت اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ بھارت میں انتہا پسند خیالات الیکشن کی وجہ سے ہیں۔

 استعفے سے متعلق سوال کا جواب اسد عمر نے ایک شعرپڑھ کر دیا۔

 وزیر خزانہ اسدعمر نے مزید کہا جب بھی وہ عمران خان کے بغیر کہیں جاتے ہیں توان کےاستعفوں کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں۔

 قبل ازیں وزیر خزانہ اسد عمر کی واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات ہوئیں۔

 ملاقات میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن سے ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات پر بات ہوئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں، جن کے دوران معاشی اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔