Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف میں آئندہ قسط کے اجرا پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی

پاکستان اور آئی ایم ایف میں آئندہ قسط کے اجرا پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ قسط جاری کرنے کیلئے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  ایک ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ  مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ آئی ایم ایف شیڈول کے مطابق شرائط پوری کرانے پر بضد ہے جبکہ  پاکستان شرائط میں نرمی کا طلبگار ہے۔

پاکستان  پیٹرولیم ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں شیڈول کے مطابق مزید اضافہ کرنے سے گریزاں ہے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے ، ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے میں التواء چاہتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے  پاکستان کے مطالبات پر غور کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔