Friday, May 10, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری
February 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان نے چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی، دسمبر تک کے تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام سے مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز رہے ہیں، کارکردگی کے حوالے سے پاکستان نے تمام معاشی اہداف پورے کیے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مستحکم اقتصادی پالیسیوں سے اصلاحات میں تیزی لائی گئی، گزشتہ سال دسمبر تک تمام شعبوں کی کارکردگی میں ریکارڈ بہتری آئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ توقعات سے بھی بہتر رہا، آئی ایم ایف پروگرام پر تیز عمل درآمد بورڈ کو فیصلہ کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا ہے جبکہ ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے، ملک میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔