Monday, May 13, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہونگے

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہونگے
February 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا جائزہ مشن اسلام آباد پہنچ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا، محصولات اور بجٹ خساروں پر تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ دوران مذاکرات جنوری تا مارچ 2020 کے اہداف پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ٹیکس اور ڈیوٹیز پر نئی چھوٹ دینے پر بھی پابندی زیر بحث آئے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر 2020 تک 441  پبلک سیکٹر کمپنیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا، نئے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قانون ستمبر2020 تک پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بات ہوگی۔ پاور کمپنیوں کو سالانہ 155ارب روپے کیپیسیٹی پیمنٹس زیر غور آئیں گی۔ بجلی کی قیمتوں کا نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ جولائی تا دسمبر کے دوران حکومت کی کارکردگی کی مکمل رپورٹ فروری میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بات کی جائے گی۔ نئی ایمنسٹی اسکیم دینےپر پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔