Friday, May 3, 2024

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ آج ڈبلن میں ہو گا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ آج ڈبلن میں ہو گا
May 11, 2018
ڈبلن (92 نیوز) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ آئرش ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا پانچ روزہ میچ کھیلے گی۔ ڈبلن میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آئر لینڈ کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور میں آئرش ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ آئر لینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔ یاسر شاہ کے حوالے سے قومی کپتان نے کہا کہ یاسر شاہ کی کمی محسوس ہو گی لیکن شاداب خان اچھی باؤلنگ کروا رہے ہیں اور امید ہے کہ میچ میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ میچ آج پاکستانی وقت کیمطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔