Wednesday, April 24, 2024

پاکستان  او ای سی ڈی کا ممبر بن چکا ہے : اسحاق ڈار

پاکستان  او ای سی ڈی کا ممبر بن چکا ہے : اسحاق ڈار
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او ای سی ڈی کے تحت کرپشن کے خلاف معاہدہ کیا جائے گا، سوئس حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، سوئٹزر لینڈ جب چاہے گا معاہدے پر دستخط کردیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او ای سی ڈی کے ساتھ ٹیکس معلومات کے تبادلے کے معاہدہ سے سے زیادہ طاقتور ہے۔ پاکستان  او ای سی ڈی کا ممبر بن چکا ہے۔ او ای سی ڈی کے تحت اب کرپشن کے خاتمے کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اس سے بین الاقوامی سطح پر ہونیوالے سودوں میں کرپشن کو ختم کرنا ممکن ہوسکے گا۔ دنیا کے 40 ممالک اس معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں. وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے، سوئٹزر لینڈ جب چاہے گا اس پر دستخط کردیں گے. وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے پاکستان کو اپنے قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.