Thursday, March 28, 2024

پاکستان انکوائری کمیشن بل دوہزارسولہ ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن  سراپا احتجاج

پاکستان انکوائری کمیشن بل دوہزارسولہ ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن  سراپا احتجاج
November 28, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان انکوائری کمیشن بل دوہزارسولہ ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن  سراپا احتجاج بن گئی ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان انکوائری کمیشن بل دوہزارسولہ ایوان میں پیش کردیا جس پر  اپوزیشن  سراپا احتجاج بن گئی ۔

بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ  کمیشن بل نواز شریف بچاؤ بل ہے جبکہ نوید قمر کہنے لگے کہ ایسے بل لانے سے حکومت کی بچت نہیں ہو گی ۔

اجلاس کے دوران ہی  کی نشاندہی کر دی گئی  جبکہ ارکان اسمبلی کی گنتی کئی گئی تو کورم پھر بھی پورا نہ ہوا جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔