Saturday, April 20, 2024

پاکستان‘ انڈیا مسائل کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالیں : وائٹ ہاﺅس

پاکستان‘ انڈیا مسائل کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالیں : وائٹ ہاﺅس
September 24, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اختلافات کا حل تشدد سے نہیں بلکہ سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔ ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کی بھی مذمت کی گئی۔ اڑی حملے کی مذمت سے گریز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک امن کی جانب پیشرفت جاری رکھیں گے۔ اس پیش رفت سے خطے میں استحکام آئے گا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کیا۔ صحافی کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ کے نئی دہلی یا اسلام آباد سے حالیہ رابطے سے متعلق محکمہ خارجہ سے دریافت کریں۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہو رہی ہے امریکہ اس کی مذمت کرتا ہے۔