Thursday, May 9, 2024

پاکستان انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
January 31, 2020
بینونی (92 نیوز) انڈر نائنٹین  کرکٹ ورلڈ  کپ کے لیے قومی جونیئر ٹیم  نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، پاکستان  نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ جونیئر قومی کرکٹ ٹیم نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، گرین شرٹس نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کوچھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے 190رنز کے ہدف کے حصول میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز تراشی۔ قومی جونیئر ٹیم نے 190 رنز کا ہدف 41.1 اوور میں چار وکٹوں پر پورا کیا، حیدر علی نے 28 اور کپتان روحیل نذیر نے 22 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نور احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں، افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 189 رنز بنائے، افغان ٹیم کی طرف سے فرحان زاخیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عامر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ قومی جونیئر ٹیم کا انڈر نائنٹین  کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔