Thursday, March 28, 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا
November 10, 2020

اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا،جدہ اور مدینہ منورہ جانے کیلئےعمرہ پالیسی رواں سال کے آخر تک لاگو رہے گی، پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کردی جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کیلئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا  ،پالیسی 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ترجمان  پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔

ترجمان  پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے ، جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی ،  مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔

پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔

عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں ۔