Wednesday, April 24, 2024

پاکستان ان ایکشن !!! مودی سرکار کو اقوام متحدہ میں گھسیٹنے کا فیصلہ

پاکستان ان ایکشن !!! مودی سرکار کو اقوام متحدہ میں گھسیٹنے کا فیصلہ
June 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مودی سرکار کے پاکستان میں انتشار کے اعترافی بیانات پر پاکستان نے اقوام متحدہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مودی کے پاکستان توڑنے کے بیانات کو جواز بنا کر معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائےگا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی اقوام متحدہ میں سفیر ملیحہ لودھی کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جنہوں نے دفتر خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور طے پایا ہے کہ پاکستان جارحانہ سفارتکاری کرے گا اور بھارتی وزراءکے بیانات بھی اقوام عالم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خام خیالی اور متنازع بیانات پر پاکستان بھی سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کےلئے سرگرم ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو اسلام آباد بلا لیا گیا جنہوں نے دفتر خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مودی کے پاکستان توڑنے کے بیان کو جواز بنا کر معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی مداخلت کے معاملے پر جارحانہ سفارتکاری کا آغاز کیا جائے گا جبکہ بھارتی وزرا کے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے بیانات بھی عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں گے۔