Thursday, May 9, 2024

پاکستان امن کیلئے اہم ترین کام کر رہا ہے، انتونیو گوئترس

پاکستان امن کیلئے اہم ترین کام کر رہا ہے، انتونیو گوئترس
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کہتے ہیں کہ ا پاکستان امن کیلئے اہم ترین کام کررہاہے، مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہوں۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی پہنچے، سینٹرفار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی میں عالمی امن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی، گوتریس نےعالمی امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ انتونیوگوتریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ میں خطاب میرے لیے باعث فخر ہے، نسٹ کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے لیے بھی کام کررہے ہیں، تعلیم کے میدان میں آپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد جوانوں نے امن مشنزکے لیے کام کیا، امن مشنز میں 157جوانوں نے شہادت پائی، پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ پاکستانی افواج، پولیس اور سویلین کا عزم امن کشنز کے لیے شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا امن و سلامتی کے لیے وژن قابل قدر ہے، اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں امن و سلامتی کے حوالے سے پیش رفت کی ہے، امن مشنز میں حادثات کی شرح کم ہوئی ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مزید بولے کہ امن مشنز میں پہلی بار پاکستانی خواتین کی شمولیت انتہائی خوش آئند ہے۔ خطرناک علاقوں میں خواتین اہلکار عوام کے اعتماد کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، امن مشنز کا تشخص آج انتہائی مثبت ہوچکا ہے۔