Tuesday, April 16, 2024

پاکستان امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہے ، آرمی چیف

پاکستان امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہے ، آرمی چیف
July 3, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں، داخلی سلامتی کے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہے ، پاکستان دیرپا امن و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا۔