Thursday, March 28, 2024

پاکستان امریکہ 952ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ !!! بھارت نے امریکہ کو شکایتی خط لکھ کر دل کی بھڑاس نکال لی

پاکستان امریکہ 952ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ !!! بھارت نے امریکہ کو شکایتی خط لکھ کر دل کی بھڑاس نکال لی
July 23, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو 952 ملین ڈالر کا اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے جس پر بھارت ایک بار پھر جل بھن کر رہ گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکی محکمہ خارجہ کو خط لکھ کر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بھارت امریکہ تعلقات متاثر ہونے کا واویلا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نے اپریل میں پاکستان کو 952 ملین ڈالر مالیت کے ہیل فائر میزائل، جنگی ہیلی کاپٹر اور دیگر اسلحہ دینے کی منظوری دی۔ بھارت نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکی محکمہ خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر واویلا کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکہ کو بھارت سے تعلقات کے واسطے دیئے۔ خطے میں طاقت کا توازن بگڑے کا بھی رونا رویا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سووارج نے خط میں لکھا کہ امریکہ پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے بھارت پر اثرات کا خیال رکھے۔ امریکہ پاکستان کو دفاعی مدد دیتے ہوئے بھارت سے تعلقات کا بھی خیال رکھے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کو ملنے والے ہتھیاروں سے خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے کی کامیابی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پذیرائی سے بھی بھارت شدید پریشانی کا شکار ہے۔