Tuesday, May 14, 2024

پاکستان امریکا کیساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف

پاکستان امریکا کیساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف
October 18, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینگلا ایجلر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے اُمور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور امریکا کے ساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

سپہ سالار نے انسانی بحران سے بچنے کے لئے مشترکہ کوششیں، کرنے پر زور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔

معزز مہمان امریکی ناظم الامور اینگلا ایجلر نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔