Sunday, May 19, 2024

پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا، وزیراعظم عمران خان کا صاف انکار

پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا، وزیراعظم عمران خان کا صاف انکار
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دوٹوک موقف اپناتے ہوئے صاف انکار کر دیا کہ، پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا۔ عمران خان کا دوٹوک موقف ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا پاکستان اپنی سر زمین سے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوال پر جب جواب دیا ’’ ابسلوٹلی ناٹ ‘‘ تو امریکی صحافی حیران رہ گیا۔ عمران خان کے دوٹوک موقف پر صحافی کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے۔

وزیراعظم کا جواب’’ ابسلوٹلی ناٹ‘‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹوئٹر صارفین نے وزیراعظم کے جواب کو خوب سراہا۔ وزیراعظم کے انٹرویو کو بار بار ری ٹویٹ بھی کیا گیا۔