Friday, May 10, 2024

پاکستان امریکا اور چین دونوں کا دوست ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان امریکا اور چین دونوں کا دوست ہے، شاہ محمود قریشی
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، پاکستان امریکا اور چین دونوں کا دوست ہے، پاکستان کے ساتھ جڑے رہنا امریکا کے مفاد میں ہے۔

وزیرخارجہ نے الجزیرہ کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، عالمی طاقتیں افغان مسئلے کے مذاکرات سے حل پر متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع پر امریکی ردعمل سست تھا، بروقت ردعمل سے بائیڈن انتظامیہ کئی جانیں بچا سکتی تھی۔