Sunday, May 5, 2024

پاکستان  ، امریکا افغان طالبان  امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ، وزیر اعظم

پاکستان  ، امریکا افغان طالبان  امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ، وزیر اعظم
February 29, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے امریکا افغان طالبان معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، امریکا افغان طالبان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم  کا کہنا تھا یہ یہ معاہدہ امن دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے  اور مفاہمتی عمل کا آغاز ہے،دہائیوں سے افغان عوام نے مشکلات کا سامنا کیا ہے،  شروع سے کہتا آیا ہوں معاملہ جس قدر بھی گھمبیر ہو اُس کا حل سیاسی ہوتا ہے، بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے شرپسندوں سے فاصلے کو یقینی بنائیں ۔ افغان طالبان اور امریکا کے مابین امن معاہدہ آج دوحہ میں ہوا  جس پر فریقین کی جانب سے دستخط کئے گئے ۔   امریکا کی جانب سے زلمے خلیل زاد جب کہ افغان طالبان  کی جانب عبدالغنی برادار نے دستخط کئے ۔ معاہدے کی روح سے 135 دن میں 5ہزار امریکی فوجی واپس روانہ ہونگے، 14مہینوں نے تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء ہوجائے گا، مئی 2020 تک طالبان رہنماؤں پر تمام عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی ، امریکہ مئی 2020 کے آخر میں طالبان رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی لسٹ سے نکال دے گا۔ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا عبدالغنی برادار نے  کہا کہ  افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے ،  امن کیلئے چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں ۔