Friday, April 26, 2024

پاکستان اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے تین اہم کمیشنز کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے تین اہم کمیشنز کا رکن منتخب
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی۔ پاکستان اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے تین اہم کمیشنز کا رکن منتخب ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق پاکستان جرائم سے بچاؤ اور فوجداری انصاف کمیشن کا رکن منتخب ہوا۔ پاکستان کمیشن برائے تشخص نسواں کا بھی حصہ بن گیا۔ پاکستان کمیشن برائے آبادی و ترقی کا بھی رکن منتخب ہوا۔ یہ کمیشنز سماجی و معاشی امور پر عالمی تعاون کے فروغ میں کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل 54 ارکان پر مشتمل اہم ادارہ ہے۔ پاکستان نے دو کمیشنز، جرائم سے بچاؤ، فوجداری انصاف اور آبادی و ترقی کا انتخاب بلامقابلہ، متفقہ جیتا۔

کمیشن برائے تشخص نسواں کا انتخاب پاکستان نے 54 میں سے 50 ووٹ لے کر جیتا۔  پاکستان تینوں کمشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022ء سے سنبھالے گا۔ پاکستان کا بیکوقت تین کمشنز کا انتخاب عالمی برادری کا مضبوط اظہار اعتماد ہے۔ انتخاب عالمی برادری کی اقوام متحدہ میں پاکستانی متحرک مثبت کردار پر یقین کی دلیل ہے۔