Friday, May 10, 2024

‏پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں اپنا کردار نبھانے کیلئے پرعزم ہے ، ڈاکٹر معید یوسف

‏پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں اپنا کردار نبھانے کیلئے پرعزم ہے ، ڈاکٹر معید یوسف
July 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے ‏پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں اپنا کردار نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔

 

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ‏بعض افغان عہدیداروں کے نفرت انگیز بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ بیانات افغان حکومت کی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیے جا رہے ہیں۔ ان افراد کے احمقانہ بیانات سے افغانستان کو روز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔