Friday, May 17, 2024

پاکستان افغانستان کی جنگ اپنی سرحدوں کے اندر نہیں لاسکتا، آرمی چیف

پاکستان افغانستان کی جنگ اپنی سرحدوں کے اندر نہیں لاسکتا، آرمی چیف
August 27, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گرد سب کا مشترکہ دشمن ہے جس کا خاتمہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آرمی چیف نے پاک افغان آرمی ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تجویز دیدی۔ تجویز کا افغان ہم منصب نے خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق دوشنبے میں پاکستان، افغانستان، چین اور تاجکستان پر مشتمل چار ملکی انسداد دہشت گردی کوارڈینیشن میکنزم کا اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت چاروں ملکوں ممالک کے سنیئر عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ میکنزم کی منظوری دئ گئی اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ قریبی روابط پر مشتمل علاقائی کوششوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ دہشت گرد ی سب کا مشترکہ دشمن ہے جس کا خاتمہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے ممکن ہے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شریف یفتالی سے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمرجاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی جنگ اپنی سرحدوں کے اندر نہیں لاسکتا۔

پاکستان نے پہلے ہی تمام علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ۔اس موقع پرآرمی چیف نے پاک افغان آرمی ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تجویزدی جس کا افغان چیف آف جنرل سٹاف نے خیر مقدم کیا اور قیام امن کے لئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کوششوں کی تعریف کی۔