Friday, May 10, 2024

پاکستان افغانستان کو شکست دے گا، شعیب اختر

پاکستان افغانستان کو شکست دے گا، شعیب اختر
June 29, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان افغانستان کو شکست دے گا، قومی ٹیم کو آج کے میچ میں دو پوائنٹس کی سخت ضرورت ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ افغانستان  کرکٹ کے سی ای او نے کہا تھا کہ پاکستان ہم سے کرکٹ سیکھے ، لہذا آج ہم افغانستان کو خوب دھوئیں گے ، افغانستان ٹیم کے  سی ای او دو دن آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں ، شاید یہ چھٹے سی ای او ہیں افغانستان کرکٹ ٹیم کے ۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو صرف دو پوائنٹس درکار ہیں ،  قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔