Friday, April 26, 2024

پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے سولہ اور سترہ جون کو قطر کا دورہ کیا، محمد صادق نے ملا عبد الغنی برادر سمیت طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ محمد صادق کی ملاقات میں افغان امن و مفاہمت بارے تبادلہ خیال کیا گیا، نمائندہ خصوصی نے  قیدیوں کی رہائی کو افغان فریقین کے مابین مذاکرات کے آغاز کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق صادق نے عزم دوہرایا کہ پاکستان، افغان امن اور مفاہمت کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا، کہا کہ افغان امن و استحکام کیلئے آرمی چیف نے کابل کا نتیجہ خیز دورہ کیا۔ آرمی چیف کے دورہ افغانستان کو پاکستانی کاوشوں کیلئے تقویت بخش قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی نے امریکا، طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے طالبان کے عزم کو سراہا، امید ہے تمام فریقین، افغانستان میں امن و مصالحت کیلئے مخلصانہ کاوشیں کریں گے، پاکستان افغان امن عمل کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔