Friday, May 3, 2024

پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی

پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی
November 24, 2016

کراچی (92نیوز) پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ طول پکڑ گیا۔ پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو 15ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ رقم ادا نہ کی گئی تو فیول بند کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔ پی ایس او کے مطابق قومی ایئر لائن اس کی پندرہ ارب روپے کی مقروض ہے ۔ پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر طیاروں کو آپریشنل رکھنے کے لیے تیس کروڑ روپے کے فیول کی ضرورت رہتی ہے۔

پی ایس او کی طرف سے فیول کی فراہمی روکے جانے کے بعد پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

پی ایس او دس روز قبل بھی واجبات کی عدم ادائی پر تیل کی فراہمی روک چکی تھی جس کے بعد پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی ادائی کی یقین دہانی پرتیل کی فراہمی شروع کی گئی تاہم کئی بار کی یقین دہانی کے باوجود اس بار بھی پی ایس او کو رقم ادا نہیں کی گئی۔