Thursday, May 9, 2024

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازموں کا کراچی میں ریلوے ٹریک پر احتجاج

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازموں کا کراچی میں ریلوے ٹریک پر احتجاج
December 1, 2020

احتجاج میں شریک برطرف ملازمین نے حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ احتجاج  کے کئی گھنٹوں بعد ڈی سی ملیر اور پولیس مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچے جو کہ ناکام رہے البتہ ڈی سی ملیر گھنور خان لغاری نے امید ظاہر کی کہ حکومت  ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی۔

اسٹیل ملز ایکشن کمیٹی کے وفد نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات بھی کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملازمین کےمطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ تیزگام، کراچی ایکسپریس، قراقرم کراچی نہیں پہنچ سکیں۔ کینٹ اسٹیشن سے جانے والی  نو سے زائد  ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوئی۔