Wednesday, May 15, 2024

پاکستان اسٹیل ملز نے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا

پاکستان اسٹیل ملز نے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا
November 28, 2020

تمام ملازمین کو بذریعہ ڈاک نوٹسز بھیجے جائینگے، ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے فیصلے کیخلاف ملازمین کی جانب سے نیشنل ہائے وے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

خسارے کا  شکار پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ کی گئی۔ ایک ساتھ 4 ہزار 544 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔

ترجمان اسٹیل  ملز کی طرف  سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارغ کیے گئے ملازمین گروپ دو، تین اور چار سے ہیں جن میں ٹیچرز، ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز، صحت عامہ، سیکورٹی اسٹاف، ڈی سی ایز، ایس ای ڈی جی ایم اور مینیجرز شامل ہیں تمام ملازمین کو بذریعہ ڈاک نوٹس بھیجے جائینگے۔

فیصلے کیخلاف اسٹیل ملز کے ملازمین کی جانب سے نیشنل ہائے وے پر احتجاج  بھی کیا گیا جس میں شریک مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی، احتجاج کے باعث نیشنل ہائے وے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرز گروپ کا کہنا ہے اس فیصلے کے بعد ریاست نے خود کو ملازمین سے الگ کرلیا ہے، وزیر اعظم پاکستان معاملے کا فوری نوٹس لیں ملازمین کو ان کی رقم بھی نہیں دی جا رہی جبکہ اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے جو منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے وہ اسے مزید تباہی کی جانب لے جائے گا۔