Wednesday, May 8, 2024

پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے 6سال سے بند پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی جانب عملی قدم اٹھالیا، اسٹیل ملز کو چلانے کیلئے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم نے نئی کمپنی کا 7رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی،وزارت صنعت وپیداوار نے حتمی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔