Sunday, May 12, 2024

پاکستان اسٹیل مل بند ، ملازمین تنخواہ لے رہے ہیں ،فارغ کریں ، سپریم کورٹ

پاکستان اسٹیل مل بند ، ملازمین تنخواہ لے رہے ہیں ،فارغ کریں ، سپریم کورٹ
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان  گلزار احمد نے   ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے مگر ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہیں ، حکومت ان تمام کو فارغ کرے ۔ سپریم کورٹ میں اسٹیل مل کے ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی  ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل 2015سے بند پڑی ہےاس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہے، سالانہ اربوں کا بوجھ حکومت ہے ، سیکرٹری صنعت و پیدوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں ،  حکومت ان تمام ملازمین کو فارغ کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  پاکستان اسٹیل مل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے ، لگتا ہے ملک کا سارا بجٹ اسٹیل مل میں چلا جائے گا ، اگر حکومت مل چلانا چاہتی ہے تو نئے لوگ بھرتی کرے،موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔