Thursday, April 25, 2024

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
May 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) روس میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، ،گرین شرٹس کا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ،قومی ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ماسکو میں چھوٹے پاکستانی بچوں نے بڑا کام کر دکھایا ۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں سبز ہلالی پرچم سر بلند کرنے والی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ٹیم کا وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،فائنل میں ازبکستان کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر شکست ہوئی ۔ سیمی فائنل میں گرین شرٹس نے انڈونیشیا کیخلاف میدان مارکر فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوایا تھا۔