Saturday, September 21, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ‘ انڈیکس 42ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ‘ انڈیکس 42ہزار کی سطح عبور کر گیا
November 3, 2016
کراچی (92نیوز) ملک میں سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنالیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار بیالیس ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 742 پر موجود تھا۔ ایک وقت میں اس میں گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 30 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 702 پوائنٹس پر آگیا تاہم بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 100 تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 974 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بندہوا۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان میں اضافہ رہا۔ پورے دن کے دوران 52 کروڑ 93 لاکھ سے زائد حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔ سب سے زیادہ کام کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس اور کمیونی کیشن سیکٹر میں دیکھا جا رہاہے۔