Friday, May 10, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی ریکارڈ، ایک ہی روز میں 2 ارب شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی ریکارڈ، ایک ہی روز میں 2 ارب شیئرز کا کاروبار
May 27, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی ریکارڈ بنا لیا، ایک ہی روز میں دو ارب شیئرز کا کاروبار ہوا، 100 انڈیکس چھالیس ہزار سات سو نوے پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ معاشی تجزیہ کاروں نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر قراردیدی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ آج ستاون ارب روپے کا کاروبار ہوا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ میں 21 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، ملکی معیشت کیلئے بھی یہ ایک اچھی خبر ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روزبروز تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسٹاک ماہرین اور بروکرز کا کہنا ہے معاشی سرگرمیاں بحال ہونے سے سرمایہ کاروں کا جو اعتماد بحال ہوا ہے اسٹاک مارکیٹ پر اس کے مثبت اثرات پڑرہے ہیں۔