Friday, April 19, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے
August 29, 2019
کراچی ( 92نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرمندی کے  بادل چھائے رہے- مارکیٹ 478 پوائنٹس کی کمی سے 30ہزار 158 کی سطح پربند ہوئی،سونے کی قیمت میں بھی 200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکے  آغازسے شروع ہونے والامنفی رجحان اختتام تک برقراررہا ، ہنڈرڈانڈیکس میں478 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی  جس کے بعد مارکیٹ30ہزار 158کی سطح پربند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں صرف20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعداوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.70 سے کم ہوکر157.50پربند ہواجبکہ انٹربینک میں ڈالر6پیسے کی معمولی کمی سے 157.22کی سطح پر بندہوا۔ سونا 200روپے کی کمی سے فی تولہ سونا89ہزار900روپے پر آگیا اسی طرح10گرام سونے کی قیمت170 روپے کی کمی سے76ہزار990 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالرکی کمی سے15سو37ڈالر فی اونس پرآگیا۔