Thursday, March 28, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو انتیس پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو انتیس پوائنٹس کی کمی
April 17, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر پھر مندی کے بادل چھا گئے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو انتیس پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ شدید مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے  آگیا۔

 مارکیٹ 629 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار 763 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 349 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

68کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 264 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ 122 پوائنٹس کی کمی سے37 ہزار 381 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی سے 142 روپے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے اضافے سے 141 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔