Thursday, March 28, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان
May 22, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے سے 34637 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک دن میں انڈیکس میں 3.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری طرف سونے کی قیمت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا۔ فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 71 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپےکمی ہوئی۔ 10 گرام سونا بھی 61 ہزار 128 روپے کا ہو گیا۔

قبل ازیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی۔ شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35 ہزار کی حد بھی نیچے چلا گیا تھا مگر کاروبار کا اختتام 596 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 35 کی سطح پر ہوا تھا ۔ ایک دن میں انڈیکس میں 1.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 صرافہ مارکیٹ میں  فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے 67 ہزار 800 روپے کا ہو گیا تھا ۔  10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے  اضافے سے 58 ہزار 128 روپے ہو گئ تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 12 سو 88 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔