Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 723 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 723 پوائنٹس کی کمی
August 7, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی ہو گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 723 پوائنٹس  کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک ایکسچینچ میں 3 سال 40 ماہ کی یہ کم ترین سطح ہے۔ دن بھر مجموعی طور پر 284 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 204کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور صرف 61 کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 125 ارب روپے ڈوب گئے۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے کم ہو کر 158 روپے 25 پیسے بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 158 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں  سونا مزید مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا 1750 روپے مہنگا ہو کر 86 ہزار 250 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 1500  روپے مہنگا ہو کر  73945  روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہو کر 1495 ڈالر کا ہو گیا۔