Monday, May 13, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، ایک اعشاریہ چھ ارب شئیر کا کاروبار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، ایک اعشاریہ چھ ارب شئیر کا کاروبار
May 26, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک اعشاریہ چھ ارب شئیر کا کاروبار ہوا۔

100انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 46 ہزار 812 کی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک میں کئی دنوں سے اضافہ کا رجحان ہے۔ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس سے قبل فروری 2020 میں 1.12 ارب کا کاروبار ہوا تھا۔

ادھر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ایک روز میں دو ہزار 850 روپے تولہ مہنگا ہو گیا۔ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا دو ہزار 443 روپے اضافے سے 96 ہزار 665 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر اضافے سے 1907 ڈالر فی اونس ہو گیا۔