Sunday, May 12, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سات سو سولہ پوائنٹس کی گراوٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سات سو سولہ پوائنٹس کی گراوٹ
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر شدید مندی سے دوچار ہو گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سات سو سولہ پوائنٹس کی گراوٹ آئی۔ چار ماہ کی کم ترین سطح پینتیس ہزار نو سو چھپن پر آ گیا۔ کورونا وائرس نے جہاں ایشیائی مارکیٹوں کو متاثر کیا وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو منہ کے بل گرا دیا۔ ایک ہی روز کے دوران مارکیٹ میں 17 سو زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں منفی رحجان دیکھا گیا اور 1324 پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ میں ٹریڈنگ 45 منٹ کے لئے روکنی پڑی مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں ٹہراؤ نہ آسکا اور یہ 1716 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار کی سطح بحال نہ رکھ سکی جس سے سرمایہ کاروں کے 250 ارب روپے ڈوب گئے۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہو کر 159.13 روپے پر بند ہوا۔ 4 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 89 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 158.50 روپے کا ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 94500 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 428 روپے کمی سے 81018 کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 1639 فی اونس ہو گیا۔