Monday, May 13, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، کاروبار میں تیرہ سو اسی سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، کاروبار میں تیرہ سو اسی سے زائد پوائنٹس کی کمی
February 3, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں تیرہ سو اسی سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1221 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 409 پوائینٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3.02 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی جسکی وجہ سے مارکیٹ  کپیٹلائزئشن 185 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔ اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کہ وجہ سے چینی معیشیت اور اسٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی جس نے دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 154 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔