Friday, March 29, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو چھتیس پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو چھتیس پوائنٹس کی کمی
November 21, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو چھتیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انڈیکس 37 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ دوران کاروبار مارکیٹ میں ڈھائی فیصد سے زائد کی کمی نوٹ کی گئی۔ دن بھر 8 ارب روپے مالیت کے 23.25 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ بروکرز کے مطابق پروفٹ سیلنگ کے سبب مارکیٹ میں گرواٹ کا رحجان دیکھا گیا ۔

انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور یہ 155 روپے 40 پیسے پر برقرار رہا۔  

سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ فی تولہ سونا 350 روپے سستا ہو کر 85850 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 300 روپے کمی سے 73603 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1469 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔