Saturday, May 11, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 116 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 116 پوائنٹس کا اضافہ
January 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 116 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 42 ہزار 523 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 303 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 51 کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ - انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے کی کمی سے 154.88 پر آگیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 155.70 پر بند ہوا۔ دوسری جانب فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 90 ہزار500 روپے فی تولہ  پر آگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 2114 روپے کی کمی سے 77 ہزار 590 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کی کمی سے 15 سو 48 ڈالر فی اونس پرآگیا۔