Thursday, April 25, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی، ڈالر سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی، ڈالر سستا ہوگیا
April 21, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کے بادل چھاگئے۔ 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سے زائد سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 1076 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی اور یہ 3.21 فیصد کمی سے 32422 کی سطح ہر بند ہوا۔ دن بھر کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 15.32 ارب روپے مالیت کے 33.55 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ ڈالر کی قدر میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 36، پیسے سستا ہوا اور یہ 161 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستا 161روپے50پیسے کا ہوگیا۔ پانچ کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی قدر میں 5 روپے 85 پیسے کی کمی نوٹ کی گئی جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں تقریبا 600 ارب روپے کہ کمی ہوگئی۔