Saturday, April 27, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ، 100 انڈیکس 30 ہزار 129 پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ، 100 انڈیکس 30 ہزار 129 پوائنٹس کی سطح پر بند
March 19, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ 100 انڈیکس 30 ہزار 129 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی۔ کاروبار کے دوران شدید مندی کے باعث 1752 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 28 ہزار 664 پر 45 منٹ کیلئے روکی بھی گئی۔ وقفے کے بعد انڈیکس میں بہتری آئی پہلے 29 ہزار اور پھر 30 کی حد بھی بحال ہو گئی۔ مارکیٹ کا اختتام  286 پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 129 پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 158.50 سے بڑھ کر 159 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کا اضافے سے 158.52 سے بڑھ کر 158.57 پر بند ہوا۔