Friday, April 19, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زمیں بوس، ڈالر آسمان پر چڑھ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زمیں بوس، ڈالر آسمان پر چڑھ گیا
December 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ زمیں بوس ہوگئی، ڈالر آسمان پر چڑھ گیا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ میں ڈیڑھ سال بعد ریکارڈ گراوٹ ہوئی، جس نے سرمایہ کاروں کے 332 ارب ڈبو دئیے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 7413 ارب روپے کہ سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈریڈ انڈیکس 2134پوائنٹس کی کمی سے گذشتہ 23 ماہ کی کم ترین سطح 43 ہزار 234 پوائنٹس کی پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 4 اعشاریہ 71 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل مارچ 2020 میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2376 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے امریکی ڈالر تگڑا ہوگیا 94 پیسے مہنگا ہوکر انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح 176 روپے 42 پیسے
پر بند ہوا۔

جولائی 2021 سے ابتک ڈالر 12 فیصد مہنگا ہوچکا ہے پہلی جولائی سے ابتک ڈالر 18 روپے 88 پیسے تک مہنگا ہوا، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پر واجب الادا قرضے 2300 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر 178 روپے کی سطح پر آگیا۔