Monday, September 16, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا
February 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 410 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا ۔ حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے ۔

 کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 451 کی بلند سطح اور 493 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 859 کی کم سطح تک دیکھا گیا ۔ تاہم کاروبار کا اختتام 410 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 942 کی سطح پر ہوا۔

 حصص بازار میں 7ارب 65 کروڑ روپے مالیت کے 21 کرور 94 لاکھ شئیرز کا لین دین کیا گیا ۔

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجود سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا جارہا ہے ۔