Tuesday, May 14, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے تمام منظوریاں مکمل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے تمام منظوریاں مکمل
November 3, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے تمام منظوریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انضمام کے بعد ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کہلائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے حوالے سے عوامی رائے جاننے کے لیے رواں ہفتے اخبارات میں شائع کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کا افتتاح دسمبر میں وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ اس حوالے سے ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین ڈی میوچلائیزیشن کمیٹی کراچی حاجی غنی حاجی عثمان نے بتایا کہ تینوں اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کے حوالے سے اس ہفتے دو اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں گے۔ ان اشتہارات کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے معلوم کی جائے گی۔ عوام 15 دن کے اندر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔ عوامی رائے جاننے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج باقاعدہ قیام عمل میں آئے گا۔ حاجی غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کا افتتاح دسمبر میں وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔