Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کورونا سے متاثر، ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس سے زائد گراوٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کورونا سے متاثر، ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس سے زائد گراوٹ
March 21, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کورونا وائرس سے بُری طرح متاثر ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی کے سائے چھائے رہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کورونا وائرس کے خطرناک اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید بحران کا شکار ہے۔ جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نہ آسکی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار 393 پوائنٹس کمی آئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 30 ہزار 667 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس دوران 7 ہزار 607 پوائنٹس کے بینڈ میں  کاروبار اور ایک ارب 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروباری مالیت 43 ارب روپے رہی ۔۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 887 ارب روپے کم ہوکر 5 ہزار 907 ارب روپے ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 158 روپے 67 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہونے سے 158 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔