Saturday, April 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کروناوائرس کے چنگل سے نہ نکل سکی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کروناوائرس کے چنگل سے نہ نکل سکی
March 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کروناوائرس کے چنگل سے نہ نکل سکی، کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 25سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے  کے دوران   انٹر بینک میں امریکی  ڈالر 6 روپے87 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی بادلوں کا قبضہ رہا ، کاروباری ہفتہ30,667 سے شروع ہر کر 25 سو 57پوائنٹس کی کمی سے 28,109کی سطح پربند ہوا ، ایک ہفتے کے دوران مندی کے باعث انڈیکس میں8 عشاریہ 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈانڈیکس 3620 پوائنٹس کے بینڈمیں رہا ، ہفتے کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 27,046 جبکہ بلندترین سطح 30,667 رہی،،کاروباری ہفتے میں60 کروڑ شیئرز کے سودے17 ارب75 کروڑ روپے میں ہوئے ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے کم ہوکر 5474  ارب روپے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی  اضافہ ریکارڈ کیا  گیا  ایک ہفتے  دوران ڈالر 6 روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر  165روپے54پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 169روپے کی سطح پر بھی دیکھا گیا،،ڈالر کہ قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 600ارب سے زائد کا اضافہ ہوا  ۔