Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک
June 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، فورسز اور سکیورٹی گارڈز کے بروقت ایکشن سے چاروں دہشت گرد عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور تین سکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔ پولیس اور سکیورٹی گارڈ سمیت چھ افراد زخمی ہوئے، دہشت گردوں سے چار کلاشنکوف، درجنوں دستی بم اور کھانے پینے کا سامان برآمد ہوا۔

چاردہشتگردوں نےپاکستان اسٹاک ایکس چینج پرحملہ کیا ، کارسےاترےاور فائرنگ شروع کردی ،تاہم دہشتگرد عمارت کےاندر بھی نہ پہنچ سکے ، فورسز کےجوان اور سکیورٹی گارڈز نےدہشتگردوں کا بھرپورمقابلہ کیا ۔

دودہشتگرد عمارت کےباہر قائم پہلی چیک پوسٹ کےقریب ہی مارئے گئے ، باقی دودہشتگرد دوسری چیک پوسٹ کےقریب ہی ڈھیرہوگئے ۔

فائرنگ کےتبادلےمیں پولیس سب انسپکٹر محمد شاہد اورتین سکیورٹی گارڈ شہید ہوئے ، تین پولیس اہلکار،ایک  سکیورٹی گارڈ، ایک اسٹاک ایکسچینج کا ملازم اور ایک شہری زخمی ہوا۔

دہشتگردوں  سے چارکلاشنکوف اوردرجنوں دستی بم برآمدہوئےجووہ استعمال بھی نہ کرسکے ،  دہشتگرداپنےساتھ کھانے کےلئے بھنے چنےاور پانی کی بوتلیں لائے تھے لیکن انہیں یہ سب کھانےپینے کا موقع ہی نہیں ملا۔

ڈی جی ساوتھ  شرجیل کھرل نےکہاکہ  بروقت ایکشن سےدہشتگردناکام ہوئے ، دہشتگردوں کےزیراستعمال گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی جعلی لگی ہوئی تھی ، پولیس اب انجن اور چیچز نمبر کی مدد سےگاڑی کے مالک کا تلاش کررہےہے ۔

پولیس نے دہشتگردوں سےملنے والا اسلحہ اور گاڑی تھانےمنتقل کردی ۔